Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفیٰ منظور کر کے ضمنی انتخابات کرانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کر لیا ‘13 اپریل کو سنایا جائیگا

جمعرات 9 اپریل 2015 21:50

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفیٰ منظور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفیٰ منظور کر کے ضمنی انتخابات کرانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 13 اپریل کو سنایا جائے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ن لیگ کے رہ نما سید ظفر علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل سنے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آئینی پابندی ہے کہ پارلے منٹ کی کارروائی پر عدالت میں بات نہیں کی جا سکتی۔ ظفر علی شاہ نیکہا کہ یہ پارلے منٹ کی کارروائی کا نہیں اسپیکر کی ذات سے متعلق معاملہ ہے۔ ظفر علی شاہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رکن قومی اسمبلی کے مستعفیٰ ہوتے ہی نشست خالی ہو جاتی ہے، آئین میں استعفیٰ کی منظوری کا ذکر نہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس اطہر من اللہ کے استفسار پر ظفر علی شاہ نے بتایا کہ رولز آف بزنس کے تحت اسپیکر نے صرف اس بات پر مطمئن ہونا ضروری ہے کہ استعفیٰ رضاکارانہ طور پر دیے گئے ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان عوام کے مینڈیٹ کو ٹھوکر مار کر سات ماہ تک بازاروں میں گھومتے رہے۔ انہوں نے عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کے دفاتر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفیٰ دیے۔ان کے اعلانات تو واشنگٹن تک سنے گئے اور سپریم کورٹ کے ججز کو بھی عدالتوں میں جانے کے لیے راستہ بنانے کا حکم جاری کرنا پڑا کیونکہ وہ شاہراہ دستور پر راستہ روکے کھڑے تھے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات