نئی فیفا مینز ٹیم رینکنگ میں ورلڈ چمپئن جرمنی بدستور پہلے ،ارجنٹائن دوسرے نمبر پر براجمان ،پاکستانی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد 172 ویں نمبر پر آگئی

جمعرات 9 اپریل 2015 21:15

نئی فیفا مینز ٹیم رینکنگ میں ورلڈ چمپئن جرمنی بدستور پہلے ،ارجنٹائن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) نئی فیفا مینز ٹیم رینکنگ میں ورلڈ چمپئن جرمنی بدستور پہلے اور ارجنٹائن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بیلجیئم نے ایک درجہ ترقی پاکر کولمبیا سے تیسری پوزیشن چھین لی ،پاکستانی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد 172 ویں نمبر پر آگئی ہے۔فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفانے نئی ٹیم رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی 1687 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور ارجنٹائن 1490 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔

(جاری ہے)

بیلجیئم نے ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ 1457 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ، کولمبیا ایک درجہ تنزلی کے ساتھے چوتھے ،پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل نے بھی ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ 1354 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، ہالینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پرتگال ساتویں، یوروگوئے آٹھویں، سوئٹزرلینڈ نویں اور سپین دسویں نمبر پر ہے۔ فرانس اور اٹلی کی ٹیمیں تین تین درجے تنزلی کے ساتھ بالترتیب 11 ویں اور 13 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کی بھی دو درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 172 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :