یمن کے حا لات کی خرابی میں امریکہ کابنیادی کر دار ہے ،عبدالرحمن عزیز

مشرق وسطہ کے ممالک میں سامراجی قوتیں عدم استحکام پیدا کر کے وسائل پر اپنا قبضہ مستحکم کرنا چاہتی ہیں، رہنما جے یو آئی

جمعرات 9 اپریل 2015 21:06

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) یمن کے حا لات کی خرابی میں امریکہ کابنیادی کر دار ہے مشرق وسطہ کے ممالک میں سامراجی قوتیں ایک نیاکھیل کھیل رہی ہیں اور یہ قوتیں ان ممالک میں عدم استحکام پیدا کر کے ان وسائل پر اپنا قبضہ مستحکم کرنا چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

یمن کی صورتحال کو مذہبی عینق سے نہیں بلکہ عالمی سامراج کے خطرناک عزائم کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیزنے میڈیا میں جا ری اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی علاقائی سلامتی و خود مختاری ہمیں بہت عزیز ہے اس حوالہ سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے ۔

معلوم ہو تا ہے کہ یمن کے بعد سامراجی قوتوں کا اگلا ٹارگٹ سعودی عرب ہے اسلئے پوری امت مسلمہ کے حکمرانوں کو اپنے باہمی اختلافات ایک طرف رکھ کر عالمی سامراج کے خلاف متحد ہونا جانا چاہیے اور یقین ہے کہ ہماری پالیمنٹ یمن کے مسئلہ پر اضع اور دانش مندانہ فیصلے کر ے گی ۔

متعلقہ عنوان :