بلدیاتی انتخابات میں فتح اس جماعت کی ہوگی جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے،ڈاکٹر امجد علی

جمعرات 9 اپریل 2015 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے بہتر قانون سازی کے ذریعے صوبے میں ایک ایسا موثر بلدیاتی نظام وضع کیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنے مسائل خود حل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل یارڑی سوات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے انکے انعقاد کیلئے بھرپور کوششیں کرتی رہی ہے جس کے نتیجے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا ہے حالانکہ پاکستان کی تاریخ میں جمہوری حکومتوں کے دور میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے اور اس کا سہرہ موجودہ حکومت کو جاتا ہے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرکے منتخب نمائندوں کو وافر فنڈز فراہم کرناچاہتی ہے تاکہ عوام کی برسوں کی محرومی دور ہو سکے اور جمہوریت کو پھلنے پھولنے کا بھی موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں فتح اس جماعت کی ہوگی جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :