کراچی واٹربورڈ کے عملے نے ہنگامی طور پر چوک ہوجانے والی سیوریج لائن کی صفائی کردی
جمعرات 9 اپریل 2015 20:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام سوک سینٹر اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر کے قریب اوور فلو کی شکایت پر واٹربورڈ کے عملے نے ہنگامی طور پر چوک ہوجانے والی سیوریج لائن کی صفائی کردی،تفصیلات کے مطابق سوک سینٹر گلشن اقبال بلاک 14میں واقع مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر کی نجی سیوریج لائن بند ہوگئی تھی،اس بند سیوریج لائن کو کھلوانا مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر انتظامیہ کی ذمہ داری تھی لیکن ان سینٹرز کی انتظامیہ نے سیوریج لائن صاف کروانے کی بجائے سیوریج کا پانی ڈی سی آفس ایسٹ کے دفتر کے باہر سڑک پر چھوڑدیا جو واٹربورڈ کی غفلت نہیں تاہم واٹربورڈ نے علاقہ کے لوگوں کے مفاد میں فوری کارروائی کرتے ہوئے بدھ کی شام کو مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر کی چوک ہوجانے والی سیوریج لائن صاف کردی اور سڑک پر چھوڑا جانے والا پانی بھی صاف کردیا گیا ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس مقام پر سیوریج اوورفلو ہوچکا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے چیف انجینئر کو ہدایت کی ہے وہ مشرق سینٹر اور نعمان سینٹر کی انتظامیہ سے مل کر اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کیونکہ سیوریج لائن پر تعمیرات بھی ہیں تاکہ دوبارہ اوورفلو نہ ہو
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.