جمعة المبارک کو ملک بھر میں یومِ تحفظِ کعبہ و گنبدِ خضریٰ منایا جائے گا

جمعرات 9 اپریل 2015 20:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)تحریک صراطِ مستقیم پاکستان اور تحفظِ حرمین موومنٹ کی طرف سے آج جمعة المبارک کو ملک بھر میں یومِ تحفظِ کعبہ و گنبدِ خضریٰ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، پیر محمد افضل قادری، ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی، انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری، مولانا خادم حسین رضوی، صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، پیر سید محمد ضیاء الاسلام شاہ گیلانی، پیر محمد اقبال ہمدمی، پیر سید حامد علی شاہ، پیر سید خرم ریاض شاہ رضوی، علامہ فرمان علی جلالی، مفتی محمدنسیم سیالوی ودیگر علماء و قائدین تحفظِ کعبہ و گنبدِ خضریٰ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔