پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے،لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات چیف آف جنرل سٹاف ،لیفٹیننٹ مظہر جمیل ڈی جی اسٹریٹجک پلان ڈویژن تعینات

جمعرات 9 اپریل 2015 20:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں‘ جی ایچ کیو میں تعینات لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کو تبدیل کر کے کور کمانڈر ملتان مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو جنرل ہیڈ کوارٹر میں چیف آف جنرل سٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر‘ لیفٹیننٹ مظہر جمیل کو ڈی جی اسٹریٹجک پلان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل جاوید رمدے کو کور کمانڈر بہاولپور اور ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل کو ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن ‘ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کو کور کمانڈر ملتان تعینات کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :