بلاول کی جوانی اور سوچ دونوں میں پختگی کی ضرورت ہے ،بلاول کو لند ن میں ٹریننگ دی جارہی ہے جب وہ پوری طرح تیا ر ہوں گئے پھر انھیں میدان میں اتارا جائے گا، یمن کشیدگی سے خود کو دور رکھنا ممکن نہیں ، حکومت اے پی سی بلاکر تمام قائدین کو اعتماد میں لے،پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں گندے انڈے موجود ہیں ، جنہیں نکالنے کی ضرورت ہے ، کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے ، خواہش ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے اس سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی
پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس
جمعرات 9 اپریل 2015 20:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول کی جوانی اور سوچ دونوں میں پختگی کی ضرورت ہے ،بلاول کو لند ن میں ٹریننگ دی جارہی ہے جب وہ پوری طرح تیا ر ہوں گئے پھر انھیں میدان میں اتارا جائے گا، یمن کشیدگی سے خود کو دور رکھنا ممکن نہیں ، حکومت اے پی سی بلاکر تمام قائدین کو اعتماد میں لے،پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں گندے انڈے موجود ہیں ، جنہیں نکالنے کی ضرورت ہے ، کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے ، ہماری خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اس سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔
جمعرات کو یہاں بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت اور کپتان کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، جمہوریت کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یمن کشیدگی سے خود کو دور رکھنا ممکن نہیں ، پیپلزپارٹی نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں طے کیا ہے کہ یمن کی صورتحال کے حوالے سے تمام اسلامی ممالک میں وفود بھیجے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں مقیم ہیں ، حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ یمن کے معاملے پر اسلامی کانفرنس بلائے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت یمنی صورتحال پر اے پی سی بلائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے ۔ صرف خواجہ آصف کا بیان ہی کافی نہیں ، میں سابق صدر ہوں ، میرے ساتھ باتیں شیئر کی جاسکتی ہیں ۔ ہم صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ انسانیت کی بات کرتے ہیں ۔ یمن کے مسئلے پر زیادہ ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں گندے انڈے موجود ہیں ان گندے انڈوں کو نکالنے کی ضرورت ہے ، کسی جماعت پر پابندی نہ لگائی جائے آصف زرداری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ۔ 5 سال تک حکومت چلے گی تو جمہوریت مضبوط ہوگی اور آئندہ آنیوالی حکومت کو مزید طاقت ملے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہاکہ بلاول کی جوانی اور سوچ دونوں میں پختگی کی ضرورت ہے ،بلاول کو لند ن میں ٹریننگ دی جارہی ہے جب وہ پوری طرح تیا ر ہوں گئے پھر انھیں میدان میں اتارا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.