پشاور،میرے بھتیجے کوبازیاب کرکے انصاف فراہم کیاجائے،اظہرآباد

جمعرات 9 اپریل 2015 20:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) جمرود کے رہائشی اظہر آبادنے گورنر خیبر پختونخوا اورپولیٹیکل ایجنٹ سے بھتیجے کے اغواء کاروں کے خلاف کاروائی اور انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اعلیٰ حکام بھی اغواء کاروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔پشاورپریس کلب میں بھائی صفدر علی اور بیٹے خاطر احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہرآباد نے کہاچند ماہ قبل بھی جمرود سے تعلق رکھنے والے خاصہ دار فورس کے نائب صوبیدار نواب شاہ ،ان کے بھائی قاضی اور خاندان کے دیگر افرادانکے بھتیجے کو بارہ لاکھ روپے تاوان کے لیئے اغواء کیا تھا لیکن بعد میں چھوڑ دیا گیا اور اب دوبارہ اغواء کیا گیا ہے ہمیں خدشہ ہے اعلٰی حکام بھی ان سے ملے ہوئے ہیں کیوں کہ میرے بھتیجے نے افغان سم سے رابطہ کیا تھا وہ افغانستان کے اغواء کاروں کے پاس ہے ،جمرود میں سخت سیکیورٹی کے باعث اغواء کار ان کو افغانستان نہیں لیجا سکتے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں فاٹا سیکریٹریٹ کے اعلٰی حکام اور پولیٹیکل ایجنٹ کو باخبر رکھا گیا مگر باربار شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیٹکل انتظامیہ کی کاروائی میں دلچسپی نہ لینے پر بھتیجے کی موت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا سردار مہتاب احمدخان سے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا اور انصاف نہ ملنے کی صورت میں گورنر ہاوٴس کے سامنے خود سوزی کی دھمکی بھی دی۔

متعلقہ عنوان :