کرک، محکمہ تعلیم مردانہ کے زیر اہتمام داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 20:19

کرک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) محکمہ تعلیم مردانہ کے زیر اہتمام داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ‘ گورنمنٹ پرائمری سکول آفیشل کالونی میں واک کا اہتمام ‘ اے سی عطاالمنعم ‘ اے سی ریونیواسحاق وزیر ‘ ضلعی سربراہ ایجوکیشن عبدالسلام مروت ودیگرذمہ داروں اور اساتذہ کی کثیرتعداد میں شرکت ‘ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع کرک کے زیر اہتمام داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا جس کیلئے گورنمنٹ پرائمری سکول آفیشل کالونی میں بچوں اور اساتذہ نے داخلہ مہم کے حوالے اہتمام کرتے ہوئے سکول سے تحصیل چوک تک واک کیا ‘ واک کے موقع پر بچوں اور اساتذہ نے بینرز اٹھائے رکھے تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کرک عطاالمنعم ‘ اے سی ریونیواسحاق وزیر ‘ محکمہ تعلیم کے ضلعی سربراہ عبدالسلام مروت ‘ ایس ڈی ای او کرک نثار احمد ‘ اے ایس ڈی ای او فیض اللہ جان ‘ ایس ڈی ای او صابرآباد سجاد اقلیم ودیگر بھی موجو د تھے واک کے اختتام پر ذمہ داروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ تعلیم کی ترقی اور معیاری تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ‘ ترقی کے حوالے سے جاری ہونیوالے فنڈز کو مناسب مقامات میں لگاکر استفاد حاصل کریں گے تاکہ قوم کے بچوں کا مستقبل روشن بن جائے ۔

متعلقہ عنوان :