پورا شہر لاہور ادھیڑ کے رکھ دیا گیاہے ، ہر چوک ، ہر شاہراہ پر ٹریفک جام ہوتی ہے ‘ ڈاکٹر فرید پراچہ

جمعرات 9 اپریل 2015 20:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ پورا شہر لاہور ادھیڑ کے رکھ دیا گیاہے ، ہر چوک ، ہر شاہراہ پر ٹریفک جام ہوتی ہے جس میں ایمبولینس گاڑیاں بھی پھنسی ہوتی ہیں رہی سہی کسر قدم قدم پر ناکوں نے نکال دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں فرید احمد پراچہ نے کہاکہ یہ پلاننگ کی خرابی ہے کہ ایک ہی وقت میں کئی پراجیکٹ شروع کیے گئے ہیں اور انہیں پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جارہا۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو اذیت ناک صورحال سے نجات دلائی جائے ، غیر ضروری ناروا اور بلاضرورت ناکوں کو ختم کیا جائے نیز پراجیکٹ جلد از جلد مکمل کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :