سکھر میں، بجلی منقطع کر نے پر مکین بپھر گئے، رکا وٹیں کھڑی کر کے سڑک بلاک

بجلی چلا نے کی مد میں ہزاروں روپے کی منتھلی دیتے ہیں رواں ماہ بھی رقم دے دی ہے مگر ا پیسکو اہلکاروں نے بجلی کاٹ دی

جمعرات 9 اپریل 2015 19:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سکھر میں سیپکو اہلکا روں کی جانب سے علاقے کی بجلی منقطع کر نے کے خلاف علاقہ مکین بپھر گئے ، رکا وٹیں کھڑی کر کے سڑک کو بلاک کر دیا ، ہر ماہ ہزاروں روپے کی منتھلی لے جا تے ہیں مگر اس کے با وجود بجلی کا ٹ دی ، مظا ہرین تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نواں گو ٹھ میں سیپکو اہلکا روں نے کا روائی کرتے ہو ئے علاقے کی بجلی کاٹ دی جس پر علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور انہوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے اسے بلاک کر دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی مظاہرین اس موقع پر نعر ے با زی کر رہے تھے مظا ہرین کا کہنا تھا کہ جن سیپکو اہلکا روں نے آج کا روائی کرتے ہو ئے ہما رے علاقے کی بجلی کاٹی ہے یہی اہلکا ر ہر ماہ آکر ہم سے بجلی چلا نے کی مد میں ہزاروں روپے کی منتھلی لے جا تے ہیں اور رواں ماہ بھی ہم نے رقم دے دی ہے مگر اس کے با وجود انہوں نے بجلی کاٹ دی ان کا کہنا تھا کہ سیپکو اہلکا روں کے اس عمل کا نوٹس لیا جا ئے اور ان کے خلاف کا روائی کر کے علاقے کی بجلی بحال کی جا ئے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جا ئے گا

متعلقہ عنوان :