جہلم،تیرہ پتنگ بازوں ، کرایہ دار کی بابت ریکارڈ تھانے میں نہ دینے پر ملزمان گرفتار

جمعرات 9 اپریل 2015 19:59

جہلم( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے تیرہ پتنگ بازوں ، کرایہ دار کی بابت ریکارڈ تھانے میں نہ دینے پر اور ایک ناجائز سپیکر استعمال کرنے پر مقدمہ درج ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات پر سٹی پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی انسپکٹر ظفر شکیل ، ایس آئی مظہر شاہ، اے ایس آئی ملک خالد و زاہدمحمود نے تیرہ پتنگ بازوں کو گرفتار جبکہ کرایہ ایکٹ کے ضمن میں ایک کرایہ دار کے کوائف تھانہ میں جمع نہ کروانے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اسی طرح ناجائز لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس پر عدالت نے ملزمان کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا ہے