انٹر امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا سکولوں کا دورہ

دفعہ 144کی خلاف ورزی اور نقل کرانے والے تین افراد گرفتار ،چار موٹرسائیکل قبضے میں لے لئے

جمعرات 9 اپریل 2015 19:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے حکم اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی طارق مینگل نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کے روک تھام کے سلسلے میں موسی کالج اور یزدان خان ہائی سکول میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اس موقع پردفعہ 144کی خلاف ورزی اور نقل کرانے والے تین افراد کو گرفتار ،چار موٹرسائیکل قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ نقل کرنے پر دوطلباء کے خلاف کیس اور ایک فوٹواسٹنٹ دکان سیل کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی حکم کوئٹہ شہر میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی و صدر ،پرائس مجسٹریٹس انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں دفعہ 144کے نافذ کو یقینی اور نقل کی روک تھام کے سلسلے میں امتحانی مراکز کی نگرانی کررہے ہیں۔