مدارس پر کنٹرول کیلئے ضروری ہے حکومت فنڈ اور تعمیر پر توجہ دے، عبد اللہ جتک

جے یو آئی کے اجلاس میں پارٹی امورجے یو آئی کے سابق سینیٹر ہمن داس کی کارکردگی کا جائزہ

جمعرات 9 اپریل 2015 19:52

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالله جتک کی قیادت میں جے یو آئی عموعی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل سیکریڑی نصیرآباد مولانا محمد فضل مینگل تمبو کے امیر ڈاکر عبدالوھاب رند بابا کوٹ کے امیر در محمد پندرانی سمیت ایک سو بیس ممبران نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی امورجے یو آئی کے سابق سینیٹر ہمن داس کی کارکردگی کا جائزہ سماجی کمیٹی کا دفتر قائم کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالله جتک کہاکہ بلوچستان میں دینی مدارس قانون آئین کے مطابق کام کر رہے ہیں اور رجسٹرڈ اتھارٹی کو باقائدہ رپورٹ ارسال کی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی ملک میں عدل وانصاف کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلع ہیں جس میں الله تعالیٰ اور اس کے محبوب حضرت محمد ﷺ اور قرآن پاک کی تعلیم دی جارہی ہے اور کہاکہ حکومت مدارس پر کنڑول حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مدارس میں زیر تعلیم طلباء کیلئے فنڈز اور مدارس کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی بلوچستان میں بڑی جماعت بن چکی ہے کارکنوں سے رابطہ کاری کیلئے جمعیت کا دفتر نصیرآباد کے صدر مقام ڈیرہ مراد جمالی قائم کیا جائے گا تاکہ کارکنوں کا رابطہ آپس رہے اور کہاکہ اجلاس میں جے یو آئی کے سابق سینیٹر ہمن داس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا عموعی اجلاس میں کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے اور کہاکہ جے یو آئی کے وزراء سینیٹر اور مرکزی صوبائی عہدیدار کارکنوں کے سامنے جواب دے ہیں انہوں نے زور دیا کہ کارکن مدارس کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ناجائز اقدامات کی مذمت کی جائے ۔