ایم کیو ایم بنیادی طور پر دہشتگرد اور بھتہ خود پارٹی ہے جس میں سپورٹس میں سپریٹ موجود نہیں ،غلام سرور

جمعرات 9 اپریل 2015 19:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے شمالی پنجاب کے صدر غلام سرور نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بنیادی طور پر دہشتگرد اور بھتہ خود پارٹی ہے جس میں سپورٹس میں سپریٹ موجود نہیں ہے،تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں 35 اراکین 7ماہ کے واجبات سے اسپیکر قومی اسمبلی جو بھی فیصلہ کرینگے انہیں دل سے قبول کرینگے۔جمعرات کے روز تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر غلام سرور نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

09 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو میں کہا ہے کہ کراچی کے جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے جو بدمزگی قائم کی گئی وہ بہت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے بنیادی طورپر ایم کیو ایم ایک دہشتگرد اور بھتہ خور پارٹی ہے جس میں سیاسی شعور نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں سپورٹس مین اسپریٹ نہیں ہے جیسے کھلاڑی جیت اور ہار کے فیصلے کو دل سے قبول کرتے ہیں ایم کیو ایم کیلئے دعاگو ہیں کہ ان میں سپورٹس مین اسپرٹ آجائے،غلام سرور نے کہا کہ این اے246سے تحریک انصاف الیکشن جیتے گی چاہے ایم کیو ایم جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلے،تحریک انصاف کے35اراکین کو 7ماہ کے واجبات کے حوالے سے غلام سرور نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی ا یاز صادق نے واضح طور پر رولنگ میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 64کے تحت بطور سپیکر میرے پاس اختیار ہے کہ میں استعفے منظور کروں یا نہ کروں اسلئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے استعفے منظور نہیں کئے اب اگر سپیکر نے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں35اراکین کے واجبات کے حوالے سے وزارت قانون سے رائے طلب کی ہے تو جو بھی وزارت قانون یا سپیکر فیصلہ دینگے اسے تحریک انصاف قبول کریگی

متعلقہ عنوان :