Live Updates

عمران خان اگر کراچی کی سیٹ جیت گئے تو انہیں اپنی چادر تحفے میں دے دوں گا: محمود خان اچکزئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 اپریل 2015 19:30

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ کراچی کی سیٹ اگر عمران خان جیت گئے تو وہ انہیں اپنی چادر تحفہ میں دے دیں گے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

(جاری ہے)

عمران خان کوچونکہ میری چادر بہت پسند ہے تو اگر وہ کراچی کے ضمنی انتخابات میں سیٹ جیت گئے تو وہ انہیں اپنی چادر تحفہ میں دے دیں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک فوج اور ہتھیاروں سے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے بچائے جاتے ہیں، چونکہ یمن کا مسئلہ انتہائی حساس ہے لہذا اس معاملے میں جذباتی فیصلہ کرنے سے گریز کرنا ہوگا اور حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا چاہئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :