حکومتِ یمن کے مسئلے پرسعودی حکومت سے اقتصادی اور فوجی لحاظ سے مکمل حمایت کا اعلان کرے ، ملک اسحق خان

جمعرات 9 اپریل 2015 19:16

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک اسحق خان بیزن خیل نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن کے مسئلے پرسعودی عرب حکومت سے اقتصادی لحاظ سے اور فوجی لحاظ سے مکمل حمایت کا اعلان کرے اور یا حکومتِ پاکستان کروڑوں عوام کا جہاد کا اعلان کرے تاکہ وہ سعودی عرب حکومت کے شانہ بشانہ اس جنگ میں حصہ لے سعودی عرب پہلا اسلامی ملک ہے جس نے دنیا میں بالخصوص پاکستان میں امن کی پرچار کی ہے اور سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک اسحق خان بیزن خیل میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بنوں کے ضلعی فنانس سیکرٹری اور یونین کونسل بیزن خیل کے تحصیل کونسلر کے اُمیدوار ملک فاروق خان بیزن خیل ، ملک کامران خان، خالد خان اور درجنوں مشران موجود تھے ملک اسحق خان نے کہا کہ حکومت پاکستان سعودی عرب کی حمایت کرنے کے بجائے دیگر سیاسی پارٹیوں اور پارلیمنٹ کی سطح پر مشاورت کرنے میں مصروف ہیں یہ وقت کا ذائع کرنا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ یمن کے مسئلے پرکسی قسم کی بات چیت کرنے کے بجائے سعودی عرب کا ساتھ دے انہوں نے اعلان کیا کہ ہزاروں قبائلی نوجوانان اور عوام سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ دینگے اس کیلئے ہمیں حکومت پاکستان کا انتظار نہیں کرنا چاہئے ملک اسحق خان بیزن خیل نے تمام اسلامی ممالک پر زور دیا کہ اسلام کی پرچار کرنے والے اور دنیا میں اسلام کاجھنڈا لہرانے والے سعودی عرب حکومت کاساتھ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :