Live Updates

تحریک انصاف ضلع مردان کا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 9 اپریل 2015 19:13

مردان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف ضلع مردان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلعی قائدین، اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کا اجلاس ، بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کا جائزہ۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار علی مشوانی کے دفتر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلعی صدر علی محمد خان ایم این اے، ضلع جنرل سیکرٹری افتخار علی مشوانی، ایم این اے مجاہد خان، پارلیمانی سیکرٹری برائے کلچر ذاہد خان درانی ، نائب صدر اینجنئیر عادل نواز خان، ضلعی ترجمان خطاب باچا، تحصیل تخت بھائی ، کاٹلنگ اور مردان کے صدوراور دیگر عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے صدرات ضلعی صدر علی محمد خان نے کی، ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار علی مشوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر جمہوری طور پر پارٹی عہدہ ، پلیٹ فارم استعمال کرنے اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے خود ساختہ فیصلہ کرنے ، پارٹی اجازت کے بغیر خود کو پارٹی اُمیدوار ظاہر کرنے والے اور اس کے تائید کنندگان پارٹی اراکین کو اُسی وقت شوکاز نوٹس جاری کئے جائینگے۔

اور معقول وضاحت نہ دینے والوں کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم تصور ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قائم کردہ پارلیمانی بورڈ 12 اپریل تک پارٹی اُمیدواروں کو ٹکٹیں جاری کریگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :