صاف سر سبز اور پر امن مہم کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے ہم سب کو مل جل جدوجہد کرنی ہوگی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعرات 9 اپریل 2015 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہاکہ صاف سر سبز اور پر امن مہم کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے ہم سب کو مل جل جدوجہد کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہارانہوں نے اورنگی زون میں صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں مہم کے دوران بلدیاتی افسران کے ہمراہ جھاڑو لگا کراس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلدیہ غربی کو صاف ستھرابنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صاف سر سبز اور پر امن مہم کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنا ئیں بلدیہ غربی کی حدود میں عوامی مسائل کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں مہم کے دوران بلدیہ غربی میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں تمام مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر موجود تجاوزات کا بھی فوری خاتمہ کیا جائے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی کے افسران و عملہ صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرہ و ملبہ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں آپ حضرات بھی صفائی ستھرائی کرنے والے عملے سے تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگا سکے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔