ایپکا تنظیم کوبچانے کے لئے پیرل دایوکو مزید دوسال کے لئے صدرمنتخب کرلیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن سندھ(محکمہ بہبود آبادی ) کراچی ڈویژن کاہنگامی اجلاس پیرل دایوکی زیرصدارت مقامی ہوٹل ہوٹل میں منعقدہوا۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے ریٹائرمینٹ کے بعدبھی ایپکا تنظیم کوبچانے کے لئے پیرل دایوکو مزید دوسال کے لئے صدرمنتخب کرلیا گیا ،اس موقع پر لقمان بگھیو،سید ذولفقارعلی شاہ ،نظیرشاہ سوانی ،عبدالفتاح،،ندیم ضیاء ،اختیاربھٹو،شاہین قدوس،مدیحہ شاہ،چوہدری شاہد ،رفعت خان ،علی گوہرجونیجواوردیگر بھی موجودتھے،اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ پیرل دایو،ملازم اتحادکی علامت ہیں ۔

اس موقع پر پیرل دایونے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پاپو؛ہشم محکمہ میں کام کرنے والے سوشل میل مبلائزروں کوسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ریگولرکیا جائے۔

(جاری ہے)

سرکاری ملازمین کے گریڈزکواپ گریڈزکرکے تنخواہوں اورپینشنز میں معقول اضافہ کیا جائے۔سروس کے دوران انتقال کردہ ملازمین کے بچوں کوملازمتیں دینے کا اختیار وزیراعلٰی کی بجائے اداروں کے سیکریٹریزکوسپردکیاجائے۔سرکاری بھرتیوں میں ریٹائرڈاورسینئرسرکاری ملازمین کے بچوں کوپچاس فیصدسن کوٹہ دیاجائے۔کنٹریکٹ ملازمین کو فوری ریگولرکیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک ماہ کے اند رمطالبات نہ مانے گئے تو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔