کراچی ،جاری سالانہ امتحانات 2015کا تیسرا روز ،6امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے
جمعرات 9 اپریل 2015 18:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) میٹرک بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے تیسرے روز صبح کی شفٹ میں حیا تیات (سا ئنس گروپ)جبکہ دوپہر کی شفٹ میں اردو لازمی ،اردو سلیس اورجغرافیہ پاکستان (برائے غیر ملکی طلباء) جنرل گروپ ریگولرو پرائیویٹ کے پرچے منعقد ہوئے۔اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے بورڈ کی ٹیم کے ہمراہ کلیا نہ اکیڈمی سیکنڈری اسکول کلیانہ ٹاؤن نارتھ کراچی اور میٹرو پولیس اسکول برائے طالبات بلاک Jنارتھ ناظم آباد کے اچا نک ہنگامی دورے کئے ۔
اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے چیکنگ کے دوران کلیانہ اکیڈمی سیکنڈری اسکول سے دو طالب علموں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اورکاپیاں ضبط کرکے کیس UFMکمیٹی کے سپرد کردئیے۔(جاری ہے)
علا وہ ازیں بورڈ کے نامزد سینٹر کنٹرول آفیسرزنے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لانڈھی سے 4طلباء کو نقل کرتے ہوئے پکڑا اور نقل کا مواد ضبط کرلیا ۔
چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں بد نظمی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی ،انھوں نے CS, CCOکو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے امتحانی مراکز میں امتحانات کے عمل کو شفاف بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا ہے کہ ا سپیشل ویجیلنس ٹیمیں بغیر کسی تفریق اور دباؤ کے امتحانی مراکز پر اپنی کار کردگی کوبہتر بنائیں اور اپنی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بورڈ میں قائم ایگزامینیشن رپورٹنگ اینڈ کمپلینٹ سیل میں جمع کرائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.