چنیوٹ، ڈاکوؤں نے گھر لوٹنے کے بعد اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پورے گھر کو آگ لگا دی

جمعرات 9 اپریل 2015 18:46

چنیوٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء )چنیوٹ کے علاقہ محلہ توحیدآباد عمر روڑ پر ڈاکوؤں نے گھر لوٹنے کے بعداہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے کمرے میں بند کرکے پورے گھر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے گھرمیں پڑا باقی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ محلہ توحید آبادکے رہائشی مہر ارشد ہرل کے گھر گزشتپ رات 5مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر کے جاتے ہوئے گھر میں پڑے سامان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے آگ کے شعلے دیکھ کر اہل محلہ نے گھر والوں کو بند کمرے سے باہر نکالا آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ جبکہ متاثرین کے مطابق واقعہ کے حوالہ سے ریسکیو 15اور دیگر پولیس اداروں میں مدد کے لئے فون کیا جا تا رہا مگر کسی نے بھی امداد کے لئے فون کال نہ سنی جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔