Live Updates

ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کی بے ضابطگی

جمعرات 9 اپریل 2015 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں پر تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوئے کار جمع کروا دی ۔ جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ تحریک التوئے کار میں جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایل ڈی اے سٹی کے نام پر بہت بڑا سکینڈل سامنے آنے جارہا ہے جس میں لاکھوں خاندان متاثر ہوں گے ،حکومت کے منظور نظر افراد کی چار پرائیویٹ کمپنیاں اب تک 16ارب روپے اکٹھی کر چکی ہیں اور یہ رقم حکومتی خزانے میں جمع ہونے کی بجائے ایل ڈی اے سٹی پارٹنرز کے نام سے کھلوائے گئے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہے اس اہم معاملے پر پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بحث کروائی جائے جبکہ اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگومیں میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی مقبولیت سے سب سے زیادہ تکلیف پر ویز رشید جیسے لوگوں کو ہو رہی ہے مگر انکو ہر بار کی طر ح منہ کی کھانا پڑ تی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ6چھ ماہ میں بجلی کی لو ڈشیڈ نگ ختم کرنے والے دعویدار یہ بتائیں کہ اب وہ قوم کو چھ سال میں لو ڈشیڈ نگ ختم کرنے کا دلا سہ دے رہے ہیں اس بڑ ا یو ٹرن اور کیا ہو گا ؟ حکمران دھاندلی سے اقتدار میں آئے ہیں اور جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے حوالے سے دودھ کا دودھ کااور پانی کا پانی ہو جا ئیگااور حکمرانوں کو اصل چہرہ بے نقاب ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات