بلوچستان کے علاقے ضلع لورالائی میں گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول کو10اپریل تک بند کرنے کیلئے دھمکی آمیز خط

جمعرات 9 اپریل 2015 17:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) بلوچستان کے علاقے ضلع لورالائی میں گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول کو10اپریل تک بند کرنے کی دھمکی خط موصول پولیس کے اعلیٰ آفیسربشیراحمدبنگلزئی نے کہاکہ متعلقہ سکول کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے اورخط سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے ذرائع کے مطابق ضلع لورالائی کے علاقے ہزارہ محلہ میں واقع گورنمنٹ گرلز کمیونٹی سکول کونامعلوم افراد کی جانب سے ایک خط موصول ہواہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ 10اپریل تک سکول بند کی جائے بصورت دیگروہ اپنے نقصان کے خودذمہ داری ہونگے جس پرمتعلقہ سکول کی پرنسپل نے ضلعی انتظامیہ لورالائی اورپولیس حکام کوخط سے متعلق آگاہ کردیالورالائی کے اعلیٰ پولیس آفیسربشیراحمدبنگلزئی نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

09 اپریل۔2015ء“کوتفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ہزارہ محلہ میں واقع پرائمری سکول کو ایک خط موصول ہواجس پرپرنسپل نے پولیس حکام کواطلاع دی خط کی تحقیقات کی جارہی ہیں اورمیں نے خود جاکرسکول پرنسپل سے ملاقات کی اورخط سے متعلق تمام تفصیلات سے صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کوآگاہ کیااورخط ملنے کے فوراََبعدسکول کی سیکورٹی بڑھادی گئی خط کی تحقیقات کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے طورپرکوشش کریں گے کہ اپنے بچوں کومحفوظ رکھے اورخط کی کاپنی اعلیٰ حکام تک پہنچادی گئی ہے مزیدتحقیقات کی جارہی ہے جوبھی ملوث پایاگیاان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :