لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا

ایل ایس ای 25انڈیکس14.89پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5493.63 پر بند ہوا

جمعرات 9 اپریل 2015 17:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس14.89پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5493.63 پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر86کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔8کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ59 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل5لاکھ88ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ 3لاکھ28 ہزار500حصص۔ دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ61ہزار حصص۔پاک الیکٹران لمیٹڈکے31ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.45روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ہیسکول پٹرولیئم لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 2.20 روپے کم ہو گئی۔