کراچی : بلاول بھٹو فی الحال لندن میں ہیں، ان کی ٹریننگ کی جا رہی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 17:33

کراچی : بلاول بھٹو فی الحال لندن میں ہیں، ان کی ٹریننگ کی جا رہی ہے، ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو لندن میں ہیں اور فی الحال وہیں رہیں گے کیونکہ ہم ان کی ٹریننگ کر رہے ہیں تاہم ان کی سوچ میں پختگی آنے کے بعد ہی ان کو میدان میں اتارا جائےگا. ان کا کہنا تھا کہ تربیت مکمل ہونے کے بعد ہی بلاول کو آہستہ آہستہ سب سے روشناس کروایا جائے گا.