انٹر ڈسٹرکٹ ویمن بیڈمن چمپئن شپ کا آغاز
جمعرات 9 اپریل 2015 17:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ ویمن بیڈمنٹن چمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئی ، باضابطہ افتتاح ممبرصوبائی اسمبلی عائشہ نعیم نے کیاان کے ہمراہ ایم پی اے نسیم خیات،ڈائریکٹرسپورٹس طارق محمود، ڈائریکٹریس سپورٹس خیبرپختونخوا رشیدہ غزنوی ، مس رحم بی بی ، نجمہ قاضی ، مس ستارہ ، مس شاہانہ،مس فرہاد سمیع ، پشاور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کے صدر میاں صداقت شاہ ، کوچز ندیم احمد ، حیات الله ، مسعود احمدسمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔
افتتاحی روز ہری پور، بنوں ، ایبٹ آباد اور نوشہرہ کی ٹیموں نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ویمن گیمز کے سلسلے میں انٹرڈسٹرکٹ ویمن بیڈمنٹن چمپئن شپ گزشتہ روز ودود بیڈمنٹن ہال پشاورمیں شروع ہوگئی جس میں خیبرپختونخوا 17 ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔(جاری ہے)
پہلے میچ میں ہری پور نے لکی مروت کو دو صفر سے شکست دیکر آگلے راؤ نڈکیلئے کوالیفائی کرلیا پہلے سنگل میں ہری پور کی عائشہ نے لکی مروت کی کوثر کو تین صفر سے شکست سکور 21-16,21-17 اور21-14 ، جبکہ ڈبل میں ہری پور کی آمنہ اور عائشہ نے لکی مروت کی رویلہ اورروحینہ کو سٹیٹ سیٹ میں شکست دیدی ، سکور 21-18,21-19 اور21-17 ، دوسرے میچ میں بنوں نے سوات کو تین صفر سے شکست دی بنوں کی خدیجہ نے سوات کی رینا کو تین صفر سے شکست دی جبکہ زیبا اور خدیجہ نے فرہانہ اوررینا کو ڈبل میں سٹیٹ سیٹ میں شکست دی ، اسطرح ایبٹ آباد نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو صفر سے شکست دی ، ایبٹ آباد کی عروسہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی بیلہ تسکین کو تین صفر سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ، سکور 21-13,21-17 اور21-18 جبکہ ڈبلز میں ایبٹ آباد کی عالیہ اور مونیزہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی فرح اور ارم کو تین صفر سے شکست دی ، سکور 21-18,21-19 اور21-18 ، جبکہ آج کے آخری میچ میں نوشہرہ نے ملاکنڈ کو 2-1 سے شکست دی پہلے سنگل میں ملاکنڈ کی پری نے نوشہرہ کی صائمہ کو تین ایک سے شکست دی سکور 17-21,21-16 ا،21-19 اور 21-15 رہا ، اسطرح ڈبلز میں نوشہرہ کی وجیہ اور صائمہ نے ملاکنڈ کی شازیہ اور پری کو تین صفر سے شکست دی جبکہ آخری سنگل میں نوشہرہ کی شائستہ نے ملاکنڈ کی روحینہ کو تین صفر سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.