Live Updates

اسلام آباد : الطاف حسین کے بین کا خیر مقدم کرتا ہوں ، کراچی میں میری امید سے زیادہ میرا استقبال کیا گیا، عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 17:15

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کراچی میں میری امید سے زیادہ اچھا استقبال کیا گیا، مجھے خوشی ہے کہ کراچی میں خوف کی فضا میں کمی آ رہی ہے کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنا دیں گے کیونکہ ہم سب اور عوم بھی بندوقوں کی سیاست سے تنگ آ چکی ہے.

(جاری ہے)

الطاف حسین کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں الطاف حسین کے بیان نے کشید گی کم کرنے میں مدد دی ان کا کہنا تھا کہ انتخاب میں کراچی کی خواتین کا بھی بہت ہاتھ ہے اسی لیے ریحام بھی کراچی آئی تھیں ان کا کہن تھا کہ مجھے افسوس ہوا کہ ریلی میں موجد ہمارے کارکنان کو مارا گیا اور وہ زخمی ہو گئے .

پولیس کو چاہئیے کہ دھرنے میں تصادم کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے. اپرلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ن لیگ کے ایک وزیر نے ہمیں پارلیمنٹ میں بلایا جبکہ دوسرے نے لفنگوں والی زبان استعمال کی. ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بھی خود مدعو کر کے ہنگامہ آرائی شروع کر دی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات