اسسٹنٹ کمشنرژوب کی عدم دلچسپی کے باعث و ڈومیسائل کے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،مولوی جار اللہ

جمعرات 9 اپریل 2015 17:02

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)اپوزشن لیڈر ضلع کونسل اسمبلی ورہنماجمعیت نظریاتی مولوی جار اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرژوب کی عدم دلچسپی اور اور مسلسل عدم موجودگی کے باعث لوکل و ڈومیسائل کے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ان میں اکثر غریب لوگ دور دور کے دہاتوں سے ہزاروں روپے خرچ کرکے آتے ہیں لیکن اے سی ژوب کی عدم موجودگی کے باعث اُن کو مایوسی اور مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے آفس میں اُن کو یہ بھول کے ٹال دیتے ہیں کہ اے سی صاحب کل آئینگے جو تھوڑا بہت استطاعت رکھتا ہو وہ تو ہوٹلوں میں قیام پذیر ہوجاتے آلیکن اکثر غریب واپس چلے جاتے ہیں اور اگلے دن پھر یہی معملہ ہوتاہے کہ اُن کو کہہ دیا جاتا کہ کل آنا انہوں نے کہا کہ اس وقت اسسٹنٹ کمشنر ژوب کے دفتر ھذا میں سائلوں کے 1200سے زائد لوکل ڈومیسائل فائلوں کی سٹاک پڑی ہوئی ہے لیکن محترم اے سی ژوب پورے ہفتے میں آدھے گھنٹے کیلئے حاضر ہو کر واپس چلے جاتے ہیں اور غریب سائل قطاروں کی شکل میں مایوس ہوکر آفس سے واپس ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ غریب سائلوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم وزیراعلیٰ بلوچستان مالک بلوچ ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک اہم عہدہ کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر ژوب کو ہر صورت ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے اور عوام پر ترس کھا کر لوکل وڈومیسائل کی اجراء کو جلد یقینی بنایا جائے تاکہ غریب لوگ جو دردر کی ٹھوکر یں کھا کھا کر تک چکے ہیں اُن کی مایوسی کا خاتمہ ہوجائے انہوں نے کہا بصورت دیگر جمعیت نظریاتی اس غیر ذم دارانہ رویے کے خلاف سخت احتجاج کا راستہ اختیا ر کریگی اور تحصیل آفس کے سامنے دھرنہ دیا جائے گا اور تمام تر نقصان کا ذمہ دار مذکورہ اے سی ژوب ہی ہوگا۔