میاں منظور احمد وٹو سے پاکستان کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات ،جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

جمعرات 9 اپریل 2015 16:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو سے پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے صدرچوہدری محمد انورکی قیادت میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کی کاشتکاروں کے مطالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کسان اتحاد کی حالیہ تحریک کو بڑی تقویت ملی تھی۔

(جاری ہے)

میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان کسان اتحاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے پچھلے اجلاس کے فیصلے کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے مطالبات کی بدستور بھرپور حمایت کرتی رہے گی اور اس سلسلے میں وہ انکے ساتھ ہے۔ وفد کے دوسرے اراکین میں میاں ارشد لالیکا، مرکزی نائب صدر بہاولنگر، راؤ طارق، چوہدری احمد بلال، ڈویژنل صدر ساہیوال، ملک محمد احمد، صدر سنٹرل پنجاب، میاں محمد اسلم موہل، ملک محمد حفیظ وغیرہ شامل تھے۔مزید برآں سنٹرل پنجاب سے پیپلز پارٹی کے کارکن اور عہدیداران بڑی تعداد میں میاں منظور احمد وٹو کی مزاج پرسی کے لیے انکی رہائش گاہ پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :