وزیر بلدیات خیبرپختونخوا کی پبلک سروس کمیشن کے اعلیٰ حکام کوٹیسٹ ،انٹرویوز اور بھرتیوں کے طریقہ کار کو سہل اور تیز تر بنانے کی ہدایت
جمعرات 9 اپریل 2015 16:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخواکے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے اعلیٰ حکام کوٹیسٹ ،انٹرویوز اور بھرتیوں کے طریقہ کار کو سہل اور تیز تر بنانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن میں مختلف اسامیوں،بھرتیوں کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے نہ صرف سرکاری محکموں میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے کارکردگی پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں بلکہ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو اپنی پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دیہی کا بروقت موقع بھی نہیں ملتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پبلک سروس کمیشن عطاء اللہ خان کے علاوہ دیگر ممبران و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں کمیشن کی کارکردگی اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور سینئر وزیر کوکمیشن سے متعلق تمام امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر بلدیات نے اجلاس کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ سرکاری محکموں کے لئے بھریتو ں کا عمل شفاف اور تیزتر بنائے۔ انہوں نے کہاکہ تاخیر کی وجہ سے محکموں کی کارکردگی پر منفی اثر پڑ رہا ہے اور بروقت اقدام سے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مددملے گی۔انہوں نے زور دیا کہ صحت و تعلیم انتہائی اہم محکمے ہیں اور انکا تعلق براہ راست عوام سے ہے اس لئے ان دونوں محکموں میں بھرتیوں کے عمل میں ہر گزتاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔عنایت اللہ خان نے کہاکہ سرکاری شعبوں سے عوام کوبروقت سہولیات فراہم ہوں ۔اجلاس میں ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق مفید تجاویزاور سفارشات پیش کی گئیں اور ادارے کے آئندہ اجلاس میں صحت،تعلیم اور آئی ٹی کے سیکرٹریز اور ایڈوکیٹ جنرل کی شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.