اسلا م آباد : این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے لیے 4 لاکھ بیلٹ پیپرز تیار، الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 16:39

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لیے 4 لاکھ بیلٹ پیپرز چھپوا لیے گئے ہیں . بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سے چھپوائے گئے ہیں.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کا رنگ، وزن اور کاغذ منفرد ہو گا، بیلٹ پیپرز میں استعمال شدہ کاغذ کی نقل تیار نہیں کی جا سکتی. جبکہ بیلٹ پیپرز میں پہلی بار نئی طرز کی سیاہی استعمال کی گئی ہے جس کی نادرا سے بآسانی تصدیق کروائی جا سکے گی.

متعلقہ عنوان :