حکمران ملک کو دیمک کی طرح کھارہے ہیں ،موجودہ نظام ہی اصل فساد کی جڑہے ،شیخ رشید احمد

جمعرات 9 اپریل 2015 16:38

حکمران ملک کو دیمک کی طرح کھارہے ہیں ،موجودہ نظام ہی اصل فساد کی جڑہے ..

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ موجودہ حکمران ملک کو دیمک کی طرح کھارہے ہیں موجودہ نظام ہی اصل فساد کی جڑہے جوکرپٹ سیاستدانوں کو حکمرانی کا موقع دیتاہے کراچی میں دونوں جماعتوں کی مستی میں تیسرافریق اپنی مستی کرجائے گا اور دونو ں دیکھتے رہ جائیں گے اِن خیالات کااِظہار انہوں نے اوکاڑہ کے وفد احمد نواز الغنی،احتشام جمیل شامی ،طارق مجید مغل ،محمد شفیق بھٹی،شیخ گلفام علی سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا، شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کراچی میںآ پس میں بھائی چارے سے کام لیں اور دونوں پارٹیاں اپنے اپنے کارکنوں میں حوصلہ پیدا کریں نہیں تو فائد ہ تیسری قوت کو ہوگااور یہ دیکھتی رہ جائیں گی کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی 246کی سیٹ کو زندگی اور موت کامعامعلہ نہ بنائیں اگر خدانخواستہ کچھ ہوا تو یہاں پر بہت خون بہے گا موجودہ حکمران اس وقت صر ف تماشائی بنے بیٹھے ہیں ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ہمارے دورے حکومت میں ترقی کی طرف گامزن تھی ،ڈبل ٹریک بھی میرے دور میں شرع ہوا جوآج تک مکمل نہیں ہوا یہ لوگ نہیں چاہتے کہ جو منصوبے میں نے شروع کیے وہ پور ے ہوں ۔

متعلقہ عنوان :