Live Updates

کراچی میں امن کی فضاء میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ، ہماری کسی سے لڑائی نہیں ،عمران خان

جمعرات 9 اپریل 2015 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کی فضا میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ۔ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ۔ الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں امن کی فضا کو قائم کرنے کے لیے بیان دینے کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ کراچی میں جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں ووٹ دینے کی آزادی ہر ایک کو ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

میرے دورے کا مقصد کراچی میں امن قائم کرنا ہے ۔ کراچی میں امن ہو گا تو ملک میں امن ہو گا ۔ میں نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو کراچی کے دورے کے لیے نہیں بلایا ۔ وہ خود کراچی آئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 23 اپریل کو کراچی میں تبدیلی کا دن ہے اور این اے 246 کے ووٹرز گھروں سے نکل کر پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو تبدیلی چاہئے تو انہیں بلا خوف اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :