جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس ‘کھلی عدالت میں سماعت کرنے کافیصلہ، فریق بننے کیلئے پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ لازم قرار

جمعرات 9 اپریل 2015 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس ‘کھلی عدالت میں سماعت کرنے کافیصلہ، فریق بننے کیلئے پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ لازم قرار‘فریقین 15اپریل تک بیانات اور مبینہ دھاندلیوں بارے شواہد تحریری طورپر سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرائیں‘شہادتوں پر 16اپریل کو سماعت ہوگی‘آئندہ اجلاس کے طریقہ کار اور فریق بننے کیلئے شرائط جاری کردی گئی‘چیف جسٹس نے سیکرٹری محمد حامد علی کو جوڈیشل کمیشن کا سیکریٹری مقررکردیا۔

جمعرات کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ آئندہ اجلاس کورٹ نمبر ون میں ہوگا اور کھلی عدالت میں سماعت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں آئندہ اجلاس کے طریقہ کار اور فریق بننے کیلئے شرائط جاری کردی گئی ہیں۔سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایاگیاکہ جوڈیشل کمیشن کاپہلا اجلاس چیف جسٹس ناصرالملک کی زیرصدارت ہواجس میں فیصلہ کیاگیاکہ دھاندلی کیخلاف فریق بننے والے افراد پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ پیش کریں گے ، سڑٹیکفیٹ کے بعد فریق بننے کی اجازت ہوگی۔

فریقین کو ہدایت کی گئی ہے 15اپریل تک اپنے بیانات اور مبینہ دھاندلیوں سے متعلق شواہد تحریری طورپر سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں اور موصول ہونیوالی شہادتوں پر 16اپریل کو سماعت ہوگی۔چیف جسٹس نے سیکرٹری محمد حامد علی کو جوڈیشل کمیشن کا سیکریٹری مقررکردیا۔

متعلقہ عنوان :