19 اپریل کو پی ٹی آئی کا جلسہ جناح گراؤنڈ میں ہی ہوگا،الطاف حسین کی پالیسی دوغلی ہے ، اچھی بات کرکے لوگوں پر ڈنڈے برساتے ہیں ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے خوف کے بت توڑ دیئے ، پی ٹی آئی کارکن تصادم سے گریز کریں ، 2015 الیکشن کا سال ہے ، کراچی کو امن اور روشنیوں کا شہر بنانا ہے ، این اے 246کے لوگوں سے کہتاہوں کہ ڈرنانہیں ، خوف کی فضا زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی ، شاندار استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کے شکرگزار ہوں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکریم آباد میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب
جمعرات 9 اپریل 2015 16:26
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 19 اپریل کو پی ٹی آئی کا جلسہ جناح گراؤنڈ میں ہی ہوگا،الطاف حسین کی پالیسی دوغلی ہے ، اچھی بات کرکے لوگوں پر ڈنڈے برساتے ہیں ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے خوف کے بت توڑ دیئے ، پی ٹی آئی کارکن تصادم سے گریز کریں ، 2015 الیکشن کا سال ہے ، کراچی کو امن اور روشنیوں کا شہر بنانا ہے ، این اے 246کے لوگوں سے کہتاہوں کہ ڈرنانہیں ، خوف کی فضا زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی ، شاندار استقبال کرنے پر کراچی کے عوام کے شکرگزار ہوں ۔
جمعرات کو کریم آباد میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے دعوت دیکر ہمارے کارکنوں پر ڈنڈے برسائے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
الطاف حسین دوغلی پالیسی رکھتے ہیں ، ایک طرف وہ اچھی باتیں کرتے ہیں دوسری طرف لوگوں پر ڈنڈے برساتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی کو پرامن اور روشنیوں کا شہر بنانا ہے ، ہماری پارٹی امن کی پارٹی ہے ۔
کارکنوں سے کہتا ہوں کہ کبھی بدلہ نہ لینا ، تحریک انصاف کے کارکن کسی قسم کے تصادم سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ 19 اپریل کو پی ٹی آئی کا جلسہ جناح گراؤنڈ میں ہی ہوگا ،ا س دن جناح گراؤنڈ چھوٹا پڑ جائے گا۔ عوام صبر کریں ،اب زیادہ دیر نہیں ہے ، جلد ہی یہ ظلم ختم کردیں گے ، ہم نے بندوق کا مقابلہ بندوق سے نہیں لینا ، این اے 246 کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ڈرنا نہیں، خوف کی فضا زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی ۔ کراچی میں کارکنوں نے خوف کا حصار توڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل کے کیمپ پر دو مرتبہ حملہ کیا گیا۔اس کے باوجود وہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء الیکشن کا سال ہے ، کراچی سے تبدیلی آئے گی تو پاکستان میں تبدیلی آئے گی ، عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال کرنے پر کراچی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔قبل ازیں جب عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا کاررواں جناح گراؤنڈ پہنچاتو ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ریحام خان اور دیگررہنمابھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ان کیلئے تحائف سونے کا سیٹ اور قمیض شلوار نہ دیئے جاسکے۔ عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین،عمران اسماعیل، علی زیدی، اسد عمر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ عمران خان کے جناح گراؤنڈ پہنچنے پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، حیدرعباس رضوی، وسیم اختر کے علاوہ اس حلقے سے ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ تمام رہنماؤں نے آپس میں مصافحہ کیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل سے کنور نوید جمیل خوشگوار موڈ میں ملے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نعرے بازی کی اور ان کی آپس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ تصادم کے دوران ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا اور ایک دوسرے پر ڈنڈے چلائے گئے۔اس صورتحال کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔اس سے قبل عمران خان کے کارواں کے راستے میں لوگوں کی جانب سے استقبال اور خیرمقدمی نعرے لگائے گئے۔ عمران خان نے گاڑی کی چھت پر آکر جواب دیا۔کراچی میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حلقہ این اے 246 میں انتخابی ریلی پی ٹی آئی کی ریلی اور عمران خان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.