ہر ممکن کوشش ہے جامعہ اردو یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کو فروغ ملے،ڈاکٹرکامران احسن
جمعرات 9 اپریل 2015 16:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء )بہتر تحقیقی ماحول ہی یونیورسٹی کی پہچان ہے اسی لئے ہر ممکن کوشش ہے کہ جامعہ اردو یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کو فروغ ملے ۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تحت ہونیوالی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کامران احسن نے کہا کہ کیو ای سی جامعہ کی ترقی اور معیار کو بلند کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا اور یہ ورکشاپ تحقیق کاروں میں ریسرچ کے جدید رجحانات و تیکنیک کو متعارف کروانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الجامعہ نے اس موقع پر ہر سال پاکستانی Patent جمع کرانے والے10اساتذہ کی رجسٹریشن فیس جامعہ اردو کی طرف سے ادا کرنے کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
ورکشاپ کے دیگر مقررین میں رجسٹرارڈاکٹر ابوالقادر اورکزئی، ٹریڈ مارک اینڈ کاپی رائٹ سید نصر اللہ، کنٹرولر پیٹنٹ تفسیر فاطمہ،ایگزامینر آف پیٹنٹ جناب نیاز علی لاشاری اور ایگزامینر کاپی رائٹ شامل تھے۔ مقررین نے اپنے متعلقہ شعبوں کے نمایاں پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور دور حاضر میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی کے اساتذہ و ریسرچ طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.