پاک ایران گیس لائن منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی ،اسماعیل راہو

جمعرات 9 اپریل 2015 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدراسماعیل راہو،جنرل سیکریٹری سینٹرنہال ہاشمی ،سینئرنائب صدرشاہ محمد شاہ ،انفارمیشن سیکریٹری سندھ میراسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماوٴں نے کہاہے کہ پاکستان اورایران کے درمیان گیس پائپ لائن کی تعمیرکیلئے چین کی دلچسپی پاکستان دوستی کاواضح ثبوت ہے ،پارٹی رہنماوٴں کاکہناتھا کہ گوادرسے نواب شاہ تک 700کلو میٹرگیس پائپ لائن کی تعمیرکیلئے ڈیڑھ سے دوارب لاگت آئے گی ،پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کی بدولت آج خطے میں سرمایہ کاری کیلئے چین کی 85فیصد قرض کی فراہمی وزیراعظم نوازشریف دودرحکومت کااہم کارنامہ ہے ،میراسلم ابڑونے کہاکہ گیس سے پاکستان 45ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت حاصل کرسکتاہے جس سے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی کوبھی فائدہ حاصل ہوگا،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان میں ترقی کی راہیں کھول دے گا

متعلقہ عنوان :