حکومت 22جمادی الثانی پر عام تعطیل کا اعلان کرکے سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقادکیا جائے، سکندرشاہ

جمعرات 9 اپریل 2015 16:21

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)خلفاء راشدین  کے ایام کو حکومتی سطح پر نہ منانے کی حکومتی روایت برقرار ہے ایام خلفاء راشدین  کو سرکاری سطح پر منانے کا عوامی مطالبہ ہے جسے جمہوریت کے علمبردارمسلسل نظر انداز کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے عشرہ سالار صحابہ  کے پروگرام سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے مزید کہا کہ سیدنا صدیق اکبر مسلمانوں کے عظیم رہنما ہیں ان کے طرز حکمرانی کی مثال نہیں ملتی ایسی عظیم شخصیت کے یوم وفات پر اعلیٰ حکام کی جانب سے خاموشی سے عوام اہلسنت کے جذبات مجروح ہورہے ہیں ملک عزیز میں سیاسی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے مگر مسلم دنیا کے عظیم رہنماء کے یوم وفات 22جمادی الثانی پر سرکاری سطح پر نہ تو کوئی تقریب منعقد کی جاتی ہے نہ ہی سرکاری سطح پر کو ئی بیان جاری کیا جاتا ہے اعلٰی حکام کے اس طرز عمل سے عوام اہلسنت میں احساس محرومی پیدا ہورہی ہے قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہیارمیں بھی 22جمادی الثانی بروز اتوار کو سیدنا صدیق اکبر  کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مدح صحابہ جلوس سہ پہر3بجے میراوہ روڈ سے لیاقت گیٹ تک نکالا جائے گا جس میں عثمان شاہ ہڑی ، جھنڈومری ، سلطان آباد ، چمبڑ ، بکیرا شریف ،مسوبوذدار سمیت ضلع ٹنڈوالہیار کے مختلف علاقوں سے عوام اہلسنت ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوں گے حکومت 22جمادی الثانی پر عام تعطیل کا اعلان کرکے سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقادکیا جائے ۔