پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 9 اپریل 2015 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ ایران پاکستان کو فنی، تکنیکی اور مالی امداد فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے وزیر تجارت خرم دستگیر اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی اہم ملاقات، وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی، پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران سے گیس پائپ لائن کی تکمیل کا خواہشمند ہے، لیکن ایران پر لگنے والی بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں، منصوبے کی تکمیل میں بڑی رکاوٹ ہے، ایران اور پانچ بڑی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام کے بعد بین الاقوامی اقتصادی پابندیاں نرم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے مکمل یقین دلایا بلکہ پاک ایران گیس پائپ لائن کو مکمل کرنے کیلئے فنی تکنیکی اور مالی امداد کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :