ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے دائر درخواست میں سرکار کو نوٹس جاری

جمعرات 9 اپریل 2015 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) عدالت میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے دائر درخواست میں سرکار کو نوٹس جاری کر دیا۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر میر کی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم کی جانب سے راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سرکاری وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ کمشنر نے اس کیس میں پبپلک پراسیکیورٹر ایڈووکیٹ طیب شاہ کو مقرر کیا تھا جنہیں عدالت میں پیش ہو کر دلائل دینے تھے۔ واضح رہے کہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی نے صابطہ فوجداری کی دفعہ 435 اور 439 اے کے تحت درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ فاضل جج نے سرکاری وکیل کی عدم پیشی پر سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔