دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسائل استعمال کررہی ہے، چودھری عبدالرزاق ڈھلوں

جمعرات 9 اپریل 2015 15:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے حکومت تمام وسائل استعمال کررہی ہے جبکہ پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف بھرپور جنگ لڑرہی ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں عسکریت پسندوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔ مسلم لیگ ن قوم کو تنہا نہیں چھوڑیگی ۔ ان خیالات کااظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مسلم لیگ ن چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حلقہ کے لوگوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر محاذ پر سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دے کر دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے ،سعودی عرب میں مقیم 25 لاکھ پاکستانی ہر سال 5 ارب ڈالر کے قریب زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ موجودہ حالات میں مسلم ممالک کااتحاد وقت کااہم ترین تقاضا ہے ، موجودہ حالات کی آڑ میں طاغوتی طاقتیں اس کو فرقہ وارانہ رنگ دیکر فسادات کا نیا باب کھولنا چاہتی ہیں، ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہوگی اوراتحاد کو اپنانا ہوگا۔