آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ،پاک ایران دفاعی تعاون ،خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعرات 9 اپریل 2015 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے جس میں پاک ایران دفاعی تعلقات، خطے کی صورت حال ،پاک ایران بارڈر کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پردہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی یاد گار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل راحیل سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات بھی کی ہے جس میں پاک ایران تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں یمن کی صورت حال ،خطے میں امن وا مان ،سکیورٹی صورت حال اور پاک ایران سرحدی بارڈر پر مینجمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا،ملاقات میں مسلمہ اتحاد،یگانگت ،سالمیت اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا گیا،ایرانی خارجہ نے ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کی کاوشوں اور کامیابیوں کو سراہا ہے

متعلقہ عنوان :