اظہرعلی بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کے26ویں ون ڈے کپتان کی حیثیت سے ٹیم کو لیڈ کرینگے

جمعرات 9 اپریل 2015 15:12

اظہرعلی بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کے26ویں ون ڈے کپتان کی حیثیت سے ٹیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کے دورے پر اظہرعلی قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔اظہرعلی پاکستان کے چھبیس ویں ون ڈے کپتان ہوں گے۔پی سی بی نے بنگلہ دیش کے دورے کیلئے ون ڈے ٹیم کی کمان اظہرعلی کوسونپی ہے۔ اظہرعلی پاکستان کرکٹ ٹیم کے چھبیس ویں ون ڈے کپتان ہیں۔ پاکستان ون ڈے ٹیم کے پہلے کپتان انتخاب عالم تھے۔

انہوں نے انیس سوتہتر میں تین ایک روزہ میچوں میں قیادت کی۔دوجیتے اور ایک ہارا۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ایک سوانتالیس اوڈی آئیز میں قیادت کا اعزاز ورلڈکپ انیس سوبانوے کے فاتح کپتان عمران خان کو حاصل ہے۔عمران کی قیادت میں پاکستان نے سب سے زیادہ پچھہتر فتوحات حاصل کیں۔ انسٹھ میں شکست ہوئی۔ ایک میچ ٹائی اور چار غیرفیصلہ کن رہے۔

(جاری ہے)

آل راوٴنڈر وسیم اکرم ایک سونو میچوں میں کپتان رہے۔ چھاسٹھ جیتے،اکتالیس ہارے۔ دو ٹائی ہوئے۔انضمام الحق اور ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرہونے والے مصباح الحق نے ستاسی ستاسی میچوں میں پاکستان کی کمان سنبھالی۔انضمام کی قیادت میں پاکستان کواکیاون کامیابیاں اور تینتیس ناکامیاں ملیں۔مصباح کی کپتانی میں پینتالیس فتوحات اورانتالیس شکستوں کا سامناکیا۔جاوید میانداد اور موجودہ ہیڈ کوچ وقاریونس باسٹھ باسٹھ ون ڈے میں کپتان رہے۔عبدالرزاق اور سرفراز نواز نے صرف ایک ایک میچ میں کپتان کے فرائض انجام دیئے۔جن میں پاکستان کو شکست کاسامناکرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :