حکومت نے فرنس آئل سے بجلی پیداواری قلیل المدتی خودمختار بجلی گھروں کے لئے نرخ 11 روپے 27 پیسے مقرر کر دیئے ،نرخوں کا اطلاق 3 سال کے عرصے کے لئے ہو گا

نیپرا نے گلف پاور ، ریشما پاور کو لائسنس جاری کر دیئے

جمعرات 9 اپریل 2015 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وفاقی حکومت نے فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے والے قلیل المدتی خود مختار بجلی گھروں ( ایس ٹی ۔ آئی پی پیز )کے لئے 11 روپے 27 فی یونٹ کے نرخ مقرر کر دیئے ہیں جو تین سال کے عرصے تک نافذ العمل رہیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کے قلیل المدتی خود مختار بجلی گھروں کے لئے نرخ مقرر کرنے کے ازخود اقدام سے تین سال کے عرصے تک ان کو بجلی پیداوار استعداد کو پوری طرح بروئے کار لایا جا سکے گا ۔

بجلی پیدا کرنے والے خود مختار بجلی گھر ( ایس ٹی آئی پی پیز ) جنہیں پہلے کرائے کے بجلی گھروں ( آر پی پی )کے نام سے جانا جاتا تھا ۔ سپریم کورٹ کے 30 مارچ 2012 کے فیصلے کے بعد انہیں بند کر دیا گیا تھا اور اب موجودہ حکومت نے سپریم کورٹ کی حکم عدولی سے بچنے کے لئے کرائے کے بجلی گھروں کو قلیل المدتی خودمختار بجلی گھروں کا نام دے کر ان سے پید اہونے والی بجلی شارٹ فال دور کرنے کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے کرائے کے بجلی گھروں کے لئے درآمد کے لئے سامان اور آلات کا اس منصوبے میں استعمال غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جس کے تحت اب یہ مشینری اورآلات کرائے کے بجلی گھروں کے علاوہ کسی اور بجلی پیداواری منصوبے میں استعمال ہو سکتے ہیں ۔نیپرا نے تین سال کے لئے قلیل المدتی خود مختار بجلی گھروں سے بجلی پیدا کرنے کے لئے گلف پاور لمٹیڈ اور ریشما پاور لمٹیڈ کو لائسنس جاری کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :