اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، بھارتی ٹیم کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور

جمعرات 9 اپریل 2015 14:37

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، بھارتی ٹیم کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور

ایپوہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چورہوگیا، میزبان ملائیشیا نے اعصاب شکن مقابلے میں 3-2 سے پچھاڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 24 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا سے برابر اورنیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کمتر رینکنگ میزبان ملائیشیا کے مقابل آئی لیکن اس میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کی فائنل کھیلنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں، میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا، پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔

دوسرے کوارٹر کے ا?غاز میں ملائیشین فیصل ساری نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی۔

(جاری ہے)

صرف 3 منٹ بعد روپیندر پال سندھو نے گول کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابری پر تھیں۔ تیسرے کوارٹر میں ملائیشیا نے ایک بار پھرحاذق سیموئیل کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جسے روپیندر نے کھیل ختم ہونے سے 10 منٹ قبل ختم کردیا۔ آخری لمحات میں دنوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، اسی دوران ملائیشین شاہرون عبداللہ نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلادی، میچ میں ناکامی کے بعد بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :