آل سندھ بلوچستان محمد یونس فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ یونین ،لائٹ آف بلوچ اور میزبان ینگ عثمان آباد کی کامیابی

جمعرات 9 اپریل 2015 14:37

آل سندھ بلوچستان محمد یونس فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ یونین ،لائٹ آف ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میزبان ینگ عثمان آباد نے مد مقابل گذری اسٹار کو 4-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے طلحہ ،عمیر اور امجد نے نہایت خوبصورت گول اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں لائٹ آف بلوچ نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم تنظیم اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کردیا دوران کھیل کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کرسکی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بلوچ یونین نے مد مقابل رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاؤن کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی رحیم محمڈن کوئی بھی گول اسکور نہ کرسکی ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض بشیر ،عبدالباقی،حیدر علی،یوسف منصوری ،محبوب رحمن اور محمود لاسی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر انور خان نیازی اور محمد شاہد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :