آئی پی ایل افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کلکتہ نائٹ رائیڈرنے ممبئی انڈینز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
جمعرات 9 اپریل 2015 14:35
کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کلکتہ نائٹ رائیڈر نے کپتان گوتھم گھمبیر اور منیش پانڈے کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ممبئی انڈینز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ایڈن گارڈن گراؤنڈ کلکتہ میں کھیلا گیا جس میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر ممبئی انڈینز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلی وکٹ ممبئی انڈینز کو اننگز کے آغاز میں کھونا پڑی جب 8کے مجموعی سکور پر ارون فنچ مورنی مورکل کی گیند پر اومیش یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ ممبئی انڈینز کی دوسری وکٹ 37کے سکور پر اے پی تاری 7سکور بنا کر شکیب الحسن کی گیند پرآؤٹ ہوگئے۔ ممبئی انڈینز کی طرف سے ٹاپ سکورر کپتان روہت شرما رہے جنہوں نے 98رنز سکور کئے۔(جاری ہے)
ممبئی انڈینز میں مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر کولکتہ نائٹ رائیڈر کو 169کا ٹارگٹ دیا جو کہ کولکتہ نائٹ رائیڈر نے19ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے کپتان گوتھم گھمبیر57‘ منیش پانڈے 40 اور ایس اے یادیو 46 سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ممبئی انڈینز کی طرف سے کورے اینڈرسن ‘ ہربھجن سنگھ اور جے جے گمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے باؤلر مورنی مورکل کو عمدہ باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.