Live Updates

عمران خان کی کراچی آمد،بدترین ٹریفک جام ، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، عوام کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 9 اپریل 2015 14:25

عمران خان کی کراچی آمد،بدترین ٹریفک جام ، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی آمدپر شہر کی تمام شاہراؤں پربدترین ٹریفک جام کے باعث ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں، عوام کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی میںآ مد اور پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کے موقع پر شہر کی اہم شاہراؤں پر بدترین ٹریفک جام دینے میں آیاجس میں ایمبولینس گاڑیاں اور سکول وینز بھی پھنس گئیں،لیاقت آباد، ناظم آباد، نیپا چورنگی، حسن اسکوائر،شاہراہ فیصل و دیگر شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ بعض گاڑیوں میں ایندھن بھی ختم ہو گیا، ٹریفک پولیس شاہراؤں پر ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گی تاہم عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :